اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 548 روپے کلو مقرر

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں، جس سے شہریوں کو مہنگائی کے نئے بوجھ کا سامنا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں تقریباً 8 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 670 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل میں یہ 364 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 378 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عید کے بعد سے اب تک برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 37 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں بلیک مارکیٹنگ بھی عروج پر ہے جس کی وجہ سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے اضافہ ہو کر 216 روپے مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 360 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے