اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور دو رکنی گروپ گرفتار

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موبائل اسنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کو کوٹ لکھپت کے علاقے سے حراست میں لیا، ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد محسن شہزاد کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان عید کے دنوں میں مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے اور متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا۔ وہ مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم نے مزید بتایا کہ ملزمان راہگیروں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون بھی چھین لیتے تھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے