اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائیاں، ہزاروں اشتہاری اور عادی مجرمان گرفتار

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ہزاروں اشتہاری اور عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 4,137 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ کارروائیوں کے دوران 2,380 عدالتی مفروران اور 936 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور اس مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریوں سے زیر التواء مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، جبکہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

سی سی پی او  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے