اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جلد پاکستان آ کر موسم سے ہم آہنگ ہو گیا، کراؤڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا: سکندر رضا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ وہ بروقت پاکستان آ گئے جس کی وجہ سے یہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہونے میں آسانی رہی، تاہم انہیں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور سٹیڈیمز میں شائقین کی واپسی ہو، کیونکہ کراؤڈ کے بغیر میچز کا لطف ادھورا رہ جاتا ہے۔

انہوں  نے ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چند کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہوئے ہیں، لیکن ان کی جگہ ایسے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جن پر ٹیم کی نظر پہلے سے تھی، لاہور قلندرز کی بینچ سٹرینتھ مضبوط ہے جو ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

سکندر رضا نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ماضی میں بھی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر چکی ہے اور اس بار بھی وہ پرعزم ہیں کہ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں  نے کہا کہ ان کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق بہت گہرا ہے، "میں لاہور قلندرز ہوں اور لاہور قلندرز میں ہوں"، انہوں نے کہا کہ وہ محنت اور پروفیشنل ازم پر یقین رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے