اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہورنیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی لیڈرشپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا و اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملادیا، امریکا ایران میں رجیم چینج کرنا چاہتا تھا، اب رجیم چینج مغرب میں ہونے والا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے پوری امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔اِن کا کہنا تھا کہ ایک طرف عید کی خوشیاں ہیں تو دوسری جانب غزہ کے بے گھر عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں اور مجاہدین کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملبے کے ڈھیروں پر عید گزاری۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز اسکول کی 176 بچیوں کو نشانہ بنا کر کیا، اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اِن حملوں کی مذمت کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے ’ٹرائیکا‘ نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور اس صورتحال میں امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بعض حکمران ٹرمپ جیسے افراد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے ’پیٹرول بم‘ گرایا ہے اور ہر لیٹر پیٹرول پر تقریباً 25 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے