21 Mar 2026
(لاہور نیوز) عید الفطر کے موقع پر شہر کا خوشگوار موسم شہریوں کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
صبح کے وقت ہلکے بادل چھائے رہے جبکہ دن چڑھنے کے ساتھ ہلکی دھوپ اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کو نہایت دلکش بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے اور بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بدستور ملک میں موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، جس سے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
