21 Mar 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم عید کے موقع پر کُک بن گئے۔
بابر اعظم عید کیلئے سویاں پکانے کچن پہنچ گئے، بابر اعظم نے اپنی سویاں پکانے اور کوکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ میٹھی عید سگنیچر۔
بابر اعظم نے روایتی شیر خورمہ تیار کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔
