اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الفطر کے موقع پر شہر میں شاندار صفائی انتظامات

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید الفطر کے موقع پر شہر میں شاندار صفائی انتظامات کئے گئے ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اور افسران عید کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔

شہر بھر میں 1500 سے زائد عید گاہوں اور جامع مساجد پر مثالی صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عید گاہوں کو جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور چونے کا استعمال کر کے ماحول کو خوشگوار بنایا گیا۔

مزید برآں 268 سے زائد قبرستانوں کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ڈی جی ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عید صفائی آپریشن کیلئے 15 ہزار ورکرز اور 1400 سے زائد گاڑیاں تین شفٹوں میں تعینات رہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی ستھرا پنجاب سینٹرل کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے جبکہ شہری صفائی سے متعلق شکایات یا تجاویز کیلئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے