اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دعا ہے کہ یہ عید ملک پاکستان کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے، ڈی سی لاہور

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ دعا ہے یہ عید ملک پاکستان کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے عید الفطر کے موقع پر اہلِ اسلام کے نام اپنے پیغام میں ملتِ اسلامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق عید الفطر ہمیں بھائی چارے، ہمدردی، ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے یہ عید شہر لاہور اور ملک پاکستان کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام  لے کر آئے، آخر میں انہوں نے عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے