اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی خطے کے حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے امت مسلمہ اور اہل پاکستان کو عید کی مبارک دیتے ہوئے خطے کے حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے عید دنیا کے ہر شہر میں امن کا پیغام لائے، دعا ہے آج ہر مسلمان کو حقیقی اور پائیدار خوشی نصیب ہو، عید احساس کا نام ہے، عام آدمی کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غریب، بے سہارا اور نادار خاندانوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے، یہ کیسی عید ہو گی کہ ہمارے قریب کوئی بھوکا رہ جائے، یہ کیسی عید ہو گی کہ کوئی ننھی سی بیٹی چوڑیوں اور نئے کپڑوں سے محروم رہ جائے، یہ کیسی عید ہو گی کہ ننھا سا بچہ غباروں، نئے کپڑوں سے محروم رہ جائے۔

مریم نواز  نے کہا کہ یاد رکھیں آپ کے اردگرد ہر غریب اور نادار خاندان کا خیال اور احساس آپ کی ذمہ داری ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب میں تقریبا 40 لاکھ خاندانوں اور 2 کروڑ افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائیں، پہلی مرتبہ”مریم کو بتائیں“کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کو 10،10ہزار روپے فوری طورپر جاز کیش کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا احساس ہی دراصل عید کی حقیقی خوشی ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے امن، سکون اور عافیت کے لئے دعا گو ہوں، عید کی خوشیوں میں پاک دھرتی کی خاطر جان دینے والوں کو بھی نہیں بھلایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے، اخوت اور محبت کے جذبات کا فروغ عید کے روز اللہ کریم کے شکر کا تقاضا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے