اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری بھجوا دی

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہورنیوز) حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے، جس میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 29 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 49 روپے اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 مارچ کو حکومت نے ایک ہفتے کے لیے تقریباً 23 ارب روپے کا مالی بوجھ برداشت کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں جو 14 سے 20 مارچ تک نافذ رہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ بوجھ پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں اٹھایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 14 مارچ کو پٹرول کی قیمت میں 49 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 75 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافے کو مؤخر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے بھی امکان ہے کہ حکومت قیمتوں کو برقرار رکھے اور ایک بار پھر پرائس ڈیفرینشل کلیم کا بوجھ خود برداشت کرے۔

اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 121 روپے 77 پیسے ٹیکس شامل ہے، جو مجموعی قیمت کا تقریباً 38 فیصد بنتا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 73 روپے 42 پیسے ٹیکس شامل ہے جو کل قیمت کا 22 فیصد ہے، ان قیمتوں میں کسٹم ڈیوٹی، پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہوتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے