(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے جاز، یوفون اور زونگ کو ملک بھر میں فائیو جی سروس شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی۔
پی ٹی اے کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صارفین کیلئے اعلیٰ معیار کی سروس کو یقینی بنانے کیلئے فائیو جی سروسز مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔
صارفین کی آگاہی اور سہولت کیلئے تمام موبائل آپریٹرز اپنی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ شدہ فہرست شائع کریں گے، جس میں وہ علاقے جہاں فائیو جی دستیاب ہے اور فائیو جی سپورٹ کرنے والے موبائل ماڈلز کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سروس کے دستیابی مقام، نیٹ ورک تیاری اور ڈیوائس مطابقت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے اور صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائیو جی فعال کریں اور ڈیوائس کو جدید ترین آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کریں۔
پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک بھر میں فائیو جی کے نفاذ کا مرحلہ وار اور شفاف عمل جاری رہے گا۔
