اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیدل چلنے والوں کی حفاظت کیلئے پیلیکن سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید کے فوری بعد ٹیپا کو شہر کی بیس شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز لگانے کا ٹاسک مل گیا۔

محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے پیلیکن سگنلز نصب کئے جائیں گے، یہ جدید سگنلز شہریوں کو محفوظ انداز میں سڑک عبور کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

منصوبے کے تحت جن اہم مقامات پر سگنلز لگائے جائیں گے ان میں جی پی او، ہائی کورٹ، ریگل چوک، گورنر ہاؤس، ڈیوس روڈ اور کینال روڈ جنکشن شامل ہیں، اس کے علاوہ ظفر علی روڈ، فورٹریس سٹیڈیم، جناح چوک اور سرفراز رفیقی روڈ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

مزید برآں سیکرٹریٹ، فیروزپور روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ، بھیکیوال اور دبئی چوک پر بھی جدید سگنلز نصب کئے جائیں گے، جبکہ برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ، عسکری 10 اور پرویز اسلم چوک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مال روڈ پر کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اس منصوبے کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیپا اور سٹی ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے ان شاہراہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے۔

منصوبے کے تحت ویڈیو وہیکل ڈٹیکشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو خودکار انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا، مرکزی اربن ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ شہر بھر کے سگنلز کو ایک مربوط نظام کے تحت چلایا جا سکے۔

مزید یہ کہ زیبرا کراسنگ پر ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں گی جو ٹریفک سگنلز کے ساتھ منسلک ہوں گی، تاکہ پیدل چلنے والوں کو مزید سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے، حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام کو مستقبل میں سمارٹ سٹی سسٹم سے بھی جوڑا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے