اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 519 روپے کلو مقرر

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کی طرح شہر میں بھی پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں تقریباً 7 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 519 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 344 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 358 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 205 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6030 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ تین دنوں کے دوران انڈوں کی قیمت میں 5 روپے فی درجن تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے