اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بوندہ باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی۔

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندہ باندی کا سلسلہ جاری رہا جس  نے فضا کو خوشگوار تو بنا دیا مگر ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ کر دیا، شہریوں نے صبح آنکھ کھولی تو ٹھنڈی ہوا اور نم آلود ماحول  نے انہیں ایک مختلف ہی احساس سے روشناس کرایا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جس کے باعث کبھی دھوپ نکلے گی تو کبھی بادل چھا جائیں گے، درجہ حرارت کم سے کم 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم میں خنکی مزید بڑھ گئی ہے، اس کے علاوہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے بھی ماحول کو مزید سرد بنا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے