اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(ویب ڈیسک)کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔

حال ہی میں کاشف خان نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی سمیت زندگی کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شادی پر کس طرح سے خرچہ بچانا چاہیے اور پہلی شادی پر سب کی خواہشات ہوتی ہیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے کاشف خان نے کہا کہ شادی کے موقع پر سب کی ہی خواہشات ہوتی ہیں، اپنی خواہشات کو پورا کریں اور ساتھ ہی خرچوں کو کم کرنے کا بھی خیال رکھیں۔

انہوں نے کم خرچہ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگے لباس اور جیولری خریدنے سے گریز کریں، اچھے اور ڈیزائنر جوڑے کرائے پر مل جاتے ہیں حتیٰ کہ سونے اور چاندی کی جیولری بھی کرائے پر مل جاتی ہے۔

لڑکے والوں کو تحفہ دینے کے سوال پر کاشف خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی شادی میں ہم نے یہ پہلے سے ہی طے کرلیا تھا کہ جو لڑکے کی ذمہ داری ہے وہ خود پورا کریں گے اور جو ہماری ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے، رشتے داروں کو کپڑے دینے کا رواج چلا گیا ہے، اب کوئی پورے خاندان کے کپڑے نہیں بناتا۔

کاشف خان نے مزید کہا کہ اب لوگ مہندی اور شادی کو ملا کر شیندی کی ایک ہی تقریب رکھتے ہیں اس طرح سے بھی خرچا بچایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جس کی شادی کی کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ شادی کی زائد تقریبات اور اخراجات پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے