اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنگی ماحول کے باوجود کرکٹ کا میلہ بروقت سجے گا

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(ویب ڈیسک)خطے میں جنگی ماحول کے باوجود کرکٹ کا میلہ بروقت سجے گا، پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ شیڈول شیئر کر لیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پلیئرز تیاریاں جانچیں گے۔

آسٹریلینز سمیت اب تک کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اپنی فرنچائز یا بورڈ کو عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا، حکام سب ہی کی آمد کے منتظر ہیں، تاحال پشاور کا واحد میچ بھی ’’آن‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی مقابلہ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ہوگا، ان دنوں مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈول درہم برہم ہو چکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت سے ٹیموں کو وطن واپسی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالات کی وجہ سے پی ایس ایل میں تاخیر کے خدشات بھی سامنے آئے، البتہ پی سی بی حکام کے مطابق انعقاد وقت پر ہوگا۔

 

گزشتہ روز تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ کا شیڈول بھی شیئر کر لیا گیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پریکٹس سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ 2، 2 ٹیمیں ایک وقت میں اپنی تیاریاں جانچیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب تک کسی کھلاڑی نے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا۔ 

یو اے ای اور قطر کی فلائٹس میں مسائل کے سبب اب دیگر روٹس دیکھے جا رہے ہیں۔ سری لنکا اور بنگلا دیش سے پلیئرز براہ راست پروازوں کے ذریعے پہنچ جائیں گے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کھلاڑیوں و آفیشلز کے لیے تھائی لینڈ، سنگاپور اور ٹرکش ایئرلائنز کا استعمال کیا جائے گا۔ پلیئرز اور ایجنٹس کو سفری شیڈول ارسال کر دیا گیا ہے، 23 مارچ کو کھلاڑی لاہور میں یکجا ہوں گے۔

دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 28 مارچ کو پشاور میں زلمی اور راولپنڈیز کا میچ ’’آن‘‘ ہے، گزشتہ روز سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، عموماً کسی مسئلے کی صورت میں پی سی بی یو اے ای کو پلان بی کے طور پر استعمال کرتا ہے جہاں ماضی میں بھی لیگ کے میچز کھیلے جا چکے ہیں، البتہ ان دنوں وہاں کے حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

اس حوالے سے بورڈ ذرائع نے بتایا کہ اب تک کسی دوسرے ملک میں میچز کا خیال ہمارے ذہن میں نہیں آیا، ہمیں پوری امید ہے کہ ملک میں بروقت ایونٹ کا انعقاد ہو جائے گا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 3 مئی کو ہوگا، 39 روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں لاہور، کراچی، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں، پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے