اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کیلئے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے گئے۔

بنگال میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سے جزوی این او سی جاری کئے گئے ، پی ایس ایل کی وجہ سے مستفیض الرحمان کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریز سے چھٹی مل گئی۔

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے، ٹی 20 میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔

مستفیض الرحمان، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے۔

بنگلہ دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلہ دیش بورڈ  نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کئے ہیں، کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کیلئے بڑی اہم ہے۔

بورڈ آفیشل کے مطابق فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمان کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

تنزید حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہوئے ہیں، پرویز حسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے