اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: 100 دن میں ٹریفک اصلاحات، صوبہ پہلے سے زیادہ محفوظ قرار

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں "محفوظ پنجاب" مہم کے تحت گزشتہ 100 دنوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں 51 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ 90 فیصد سے زائد ڈرائیورز اب لائسنس کے ساتھ گاڑی چلا رہے ہیں، کم عمر ڈرائیورز کی تعداد میں 92 فیصد کمی آئی ہے۔

ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 14 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے جبکہ 96 فیصد موٹر سائیکل سوار اب ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 2 لاکھ اور غیر محفوظ گاڑیوں پر 37 ہزار سے زائد چالان جاری ہوئے۔

سنگین خلاف ورزیوں پر 9 لاکھ 35 ہزار گاڑیاں بند کی گئیں، جن میں 2700 سے زائد سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں، چوک چوراہوں پر بھیک مانگنے والے 1450 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے باعث جان لیوا حادثات میں 20 فیصد کمی آئی جبکہ 621 مقامات پر ٹریفک روانی کو بہتر بنایا گیا۔

ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک پولیس کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے