اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عید پر سپلائی کیلئے تیار جعلی اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید کے موقع پر سپلائی کیلئے تیار جعلی اور مضر صحت اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 60 ہزار 205 کلو سے زائد جعلی اشیاء برآمد کی گئیں جن میں 56 ہزار 25 کلو پاؤڈر، 3 ہزار 750 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 108 لٹر شربت اور 3 من سے زائد مربہ شامل ہے، اس کے علاوہ مضر صحت رنگ اور پیکنگ مواد بھی تلف کیا گیا۔

کریک ڈاؤن اکبری منڈی، بحریہ ٹاؤن، ایم ایم عالم روڈ، ڈھلوان روڈ اور فیروزوالا کے علاقوں میں کیا گیا جہاں 2 فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ایک شربت یونٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ 10 پوائنٹس کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری پر ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹس میں ممنوعہ رنگوں اور فلیورز کی ملاوٹ سے مختلف مشروبات تیار کئے جا رہے تھے جبکہ غیر فلٹر شدہ پانی کا استعمال بھی سامنے آیا، مزید برآں معروف برانڈز کے نام پر بغیر منظور شدہ فارمولے کے کولڈ ڈرنکس تیار کر کے عید پر سپلائی کی تیاری کی جا رہی تھی۔

معائنہ کے دوران ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت ضروری ریکارڈ بھی موجود نہ تھا جبکہ کچن ایریاز میں صفائی کی انتہائی خراب صورتحال پائی گئی، حکام کے مطابق جگہ جگہ کیڑے مکوڑے، مکھیوں اور مکڑی کے جالے موجود تھے جبکہ پروسیسنگ ایریا میں ٹوٹے فرش اور گندا پانی بھی دیکھا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں اور فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے