اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں ہوگی: آئی جی پولیس، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں ہوگی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے اور پنجاب پروہیبیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ اس سلسلے میں ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے ایسی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے