اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بار کونسل کا لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر و چیئرمین کا لائسنس معطل کرانے کا فیصلہ

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن تنازع، پنجاب بار کونسل نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ اور چیئرمین الیکشن بورڈ کا لائسنس معطل کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس معطل کرانے کا ریفرنس پاکستان بار کونسل کو بھیجنے کی سفارش کر دی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کے انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوار راجہ عامر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

پنجاب بار کونسل نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی حد تک الیکشن نتائج معطل کئے تھے، پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ سے تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔

تحریری حکم کے مطابق پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے باجود بابر مرتضیٰ غیر قانونی طور پر صدر کی حیثیت کام کر رہے ہیں، پنجاب بار کونسل وکلاء کے تمام امور سے متعلق ریگولیٹری باڈی ہے۔

بابر مرتضیٰ چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب حکم نہ ماننا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن سے متعلق مزید کارروائی 25 مارچ کو ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے