(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے ککے زئی محلے میں 30 سالہ خاتون سونیا بی بی کو اس کے شوہر نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 9 سال قبل شاہد اقبال سے ہوئی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی، واقعے کا نوٹس حنا پرویز بٹ نے لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خاتون کے قتل جیسے افسوسناک واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے اور واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے گی، خواتین پر تشدد اور قتل کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور "خواتین کیلئے محفوظ پنجاب" ہمارا مشن ہے۔
