اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، ڈیٹیکشن بل عائد

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران صنعتی ویونگ یونٹ میں ٹیمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جہاں سکیورٹی سیل توڑ کر مدر بورڈ تبدیل کیا گیا تھا، اس کے نتیجے میں 25 کے وی اے ٹرانسفارمر اور بجلی سپلائی منقطع کی گئی اور 40 ہزار یونٹس کے ڈیٹیکشن بل عائد کئے گئے۔

پاک عرب سوسائٹی میں تھری فیز میٹر ٹیمپر کر کے بجلی چوری کی گئی، جس پر 10 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری ہوا اور صارف نے موقع پر 5 لاکھ روپے جمع کرا دیئے، گوالہ کالونی میں 9 دکانیں ایل ٹی لائن سے غیر قانونی کنکشن پر چل رہی تھیں، جن میں سے 4 غیر قانونی کنکشن ختم کئے گئے اور 15 ہزار یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا، ایک شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی جاری رکھی گئی۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو  نے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے