اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں نئے پی پی پی فریم ورک اور منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام محکموں کو فعال کردار ادا کرنے اور انیشیٹو لینے کی ہدایت کی اورپنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم کر دی۔

محکموں سے تجاویز طلب، ٹیکنیکل ،فنانشل کلوزنگ کے عمل کو مضبوط بنانے پر زور دیا، پنجاب میں پی پی پی اتھارٹی، محکموں کی معاونت کیلئے پی پی پی نوڈز کے قیام کا فیصلہ کیا، ہر پی پی پی نوڈ میں 3 ماہرین اور تکنیکی، مالیاتی اور قانونی ماہر شامل ہوں گے جبکہ منصوبوں کی نشاندہی، ابتدائی پراسیس مکمل کرنا محکموں کی ذمہ داری ہوگی۔

محکموں کو ہدایت کی کہ پی پی پی پراجیکٹس کیلئے مستقل محکمانہ یونٹ بھی قائم کیا جائے، اپریل سے محکموں کو مرکزی 3یونٹس کی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی، مریم اورنگزیب نے کہا ہر محکمہ اپنے منصوبہ جات کا جامع ابتدائی پلان پیش کرے، 15اہم محکموں میں پی پی پی نوڈز قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم نوڈز مکمل طور پر فعال ہونے تک، اتھارٹی کی ٹیم محکموں کی معاونت کرتی رہے گی۔

پی ایف اے ایس کے قیام سے سرکاری منصوبہ بندی، فنانسنگ میں آسانی ہو گی، عوامی سرمایہ کاری کو پائیدار ،مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے تیار کئے جائیں گے، صحت، پانی اور تفریح کے انڈرڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیے گئے جبکہ تعلیمی اداروں کے گراؤنڈز عوامی استعمال کیلئے پی پی پی ماڈل کے تحت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی پی پی ماڈل تیز رفتار ترقی ،نجی سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ دو بار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے