اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ مقابلہ،زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) کا شہر میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ سامنے آ گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم سیف اللہ ہلاک ہو گیا۔ سی سی ڈی صدر کی ٹیم ملزم کو ٹاؤن شپ کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے کر گئی تھی کہ اس دوران ملزم کے مبینہ ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم سیف اللہ اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے