اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے طلباء کی بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہزاروں طلباء کی بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام کو شفاف بنانا اور جعلی امیدواروں کے داخلے کو روکنا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق 30 سے زائد امتحانی سنٹرز کے طلباء کی بائیو میٹرک کی جائے گی، پہلے پیپر کے روز بائیو میٹرک کے ذریعے طلباء کی شناخت اور حاضری کی تصدیق کی جائے گی تاکہ اصل امیدوار ہی امتحان میں شریک ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تقریباً چھ ہزار امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کی جائے گی، اگر یہ نظام کامیاب رہا تو آئندہ امتحانات میں اسے مزید وسیع کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا بنیادی مقصد امتحانی سنٹرز میں نقل کی روک تھام اور امتحانی عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے