اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان زمباوے وائٹ بال کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی پی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل مئی میں شیدولڈ ہے، رواں برس کے آخر میں سیریز کے لیے ونڈو نکالنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئند ہ برس کے لیے بھی ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے  اور مئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 20 مئی کو ہوگا، مئی کے آخر میں آسٹریلیا نے پروگرام کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے