اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر نے 20 لاکھ کیوں مانگے؟ معروف اداکار نے عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار وڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے پوڈ کاسٹ کے لیے 20 لاکھ مانگنے کا دعویٰ کرنے والے میزبان عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جنریشن زیڈ (جین زی) اسٹار سمجھی جاتی ہیں، وہ متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ گزشتہ سال اس وقت ایک تنازع سامنے آیا جب ایف ایچ ایم کے مالک اور میزبان عدنان فیصل نے اداکارہ کو پوڈکاسٹ کے لیے مدعو کیا۔

عدنان فیصل نے الزام لگایا گیا کہ ہانیہ عامر نے اس شو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔عدنان فیصل نے اس بات کا انکشاف ٹی وی پر کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک بار پھر اس معاملے پر بات کی۔

عدنان فیصل نے دوبارہ دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر نے واقعی پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 700 انٹرویوز کر چکے ہیں اور انہوں نے کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فیصل قریشی جیسے بڑے نام کو بھی ادائیگی نہیں کی تو وہ ہانیہ عامر کو کیوں پیسے دیں گے

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے