(ویب ڈیسک)کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کی بغیر فلٹر تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ سوشل میڈیا پر ایک انفلوئنسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی جلد کے لیزر ٹریٹمنٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اس طریقۂ علاج کے بارے میں بتاتی نظر آئیں۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ مستقبل میں وہ مزید کون سے بیوٹی ٹریٹمنٹس کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اس ویڈیو میں نائلہ راجہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں اور اپنے چہرے کے علاج کا عمل بھی دکھایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ’اصل جلد‘ پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا اور کئی افراد نے سخت تبصرے بھی کیے۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ آج کل قدرتی خوبصورتی دیکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ ایک صارف نے عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ زیادہ خوبصورت ہیں اور حیرت ہے کہ عماد نے نائلہ راجہ میں کیا دیکھا۔ کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ عماد وسیم کو یہی سب دیکھنا تھا
