اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی اور مشی خان کے درمیان تنازع مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی اور اداکارہ مشی خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مشی خان نے فضا علی کے پروگرام میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کے وائرل انٹرویو پر تنقیدی تبصرہ کیا، اس کے بعد دونوں اداکاراؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور معاملہ ذاتی نوعیت اختیار کر گیا۔

فضا علی نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں جنرل رانی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ کے بہت سے بااثر لوگوں سے تعلقات ہیں اس لیے آپ جو چاہیں کہہ سکتی ہیں، جبکہ میں صرف ایک میزبان اور اداکارہ ہوں اور اتنے زیادہ روابط نہیں رکھتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں انہیں نشانہ بنایا گیا اسی وجہ سے اللہ نے اپنا انصاف دکھایا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے موقع پر مشی خان کی رقص کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو گئی۔

دوسری جانب مشی خان نے بھی انسٹاگرام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاید فضا علی کو ان کے گھوڑے جیسے دانتوں والے تبصرے پر برا لگا، انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے پہلے کبھی آپا نہیں کہا۔

 

اپنی وائرل ڈانس ویڈیو کے حوالے سے مشی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں لگا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے لیے اچھے ثابت ہوں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

اداکاراؤں کے اس تنازع پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ دنیا میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور یہاں اپنی ہی جنگ جاری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے