اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکیورٹی کے پیش نظر سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

 اس سلسلے میں تمام سکولوں میں پینک بٹن (Panic Button) نصب کرنے اور اس کی فوری فعال کاری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اساتذہ اور طلباء کو لازمی طور پر پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن کروانا ہو گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے، سی ای اوز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے تمام سکولوں میں پینک بٹن سسٹم جلد از جلد فعال کروائیں۔

محکمے  نے واضح کیا ہے کہ پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد لازمی ہے اور احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے