اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایم ڈی سی کا رجسٹریشن میں تاخیر پر کالجز کو جرمانے کا فیصلہ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو داخل شدہ ہر طالبعلم کی لازمی رجسٹریشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

قواعد کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں اور دیگر سخت کارروائیوں کا فیصلہ بھی کر لیا۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ لینے والے ہر طالبعلم کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرنے پر فی طالبعلم 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق مختص نشستوں سے زائد داخلوں کی صورت میں ادارے سے ہر طالبعلم کی 100 فیصد فیس وصول کی جائے گی جبکہ بے ضابطہ داخلوں پر بھی مکمل فیس لی جائے گی، ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی آئندہ سال نشستیں بھی کم کی جا سکتی ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گریجویشن رپورٹ تاخیر سے جمع کرانے پر 75 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ ہو گا جبکہ سالانہ امتحانی نتائج تاخیر سے رپورٹ کرنے پر 30 ہزار روپے فی طالبعلم جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق میرٹ اور داخلہ فہرست تاخیر سے جاری کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور یومیہ 50 ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہو گا، تین مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو کونسل کی گرے لسٹ میں شامل کیا جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے