اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاور ہٹنگ کے نئے ریکارڈز بن گئے،نئی بحث بھی شروع

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاور ہٹنگ کے ریکارڈز ٹوٹ گئے، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 780 چھکے لگائے گئے۔

یہ 2024 کے ایڈیشن میں لگنے والے 517 چھکوں کے مقابلے میں تقریباً 51 فیصد زیادہ ہیں، اس سے ایک بار پھر بیٹ اور بال کے درمیان توازن کی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں 200 رنز کا ہدف ریکارڈ 14 مرتبہ عبور ہوا۔

فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت نے 255 رنز بنا کر ٹی20 کرکٹ میں سکورنگ کی نئی حدیں قائم کر دیں، 250 سے زائد ٹوٹلز میں سے 3 میزبان ٹیم نے ہی بنائے، ٹورنامنٹ کے دوران اجتماعی سٹرائیک ریٹ 134 تک پہنچ گیا، جو اس ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

سابق انگلینڈ کپتان مائیکل وان نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاندار بیٹنگ ضرور دیکھنے کو ملی لیکن بیٹ اور بال کے درمیان توازن برقرار نہیں رہا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ روب والٹر نے کہا کہ اگر شائقین اس انداز کی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو اس پر زیادہ شکایت کی ضرورت نہیں، البتہ کھیل میں مقابلہ برابر ہونا بھی ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے