اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیئے

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیموں سے وابستہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیئے۔

فیڈریشن کے مطابق مختلف ایونٹس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ان کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں، آٹھ مختلف ایونٹس میں مجموعی طور پر 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز  نے شرکت کی تھی جن کے بقایا واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔

صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اس وقت فیفا کی جانب سے محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے، اس کے باوجود کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیا ہے، قومی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں، اس لئے ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی فیڈریشن کی ترجیح ہے۔

صدر پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن مالی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ کھیل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے