اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا نے متوفی شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) نادرا نے قومی شناختی نظام کو مزید مؤثر اور درست بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے متوفی شہریوں کے 42 لاکھ قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے ہیں۔

 یہ کارروائی سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مکمل مطابقت کے بعد کی گئی، نادرا کے مطابق کئی لواحقین نے اپنے عزیزوں کی وفات کا اندراج یونین کونسل یا متعلقہ صوبائی اداروں میں کرا دیا تھا، تاہم یہ معلومات نادرا کے ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ نہیں ہو سکیں جس کے باعث ان افراد کے شناختی کارڈ فعال رہے۔

حالیہ مہم کے دوران تقریباً 30 لاکھ متوفی افراد کے شناختی کارڈ لواحقین  نے خود منسوخ کرائے جبکہ باقی کارڈز سول رجسٹریشن ڈیٹا کی بنیاد پر غیر فعال کئے گئے۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ غلطی سے منسوخ ہو جائے تو وہ متعلقہ یونین کونسل میں اپنا ریکارڈ درست کروا کر نادرا میں دوبارہ اپ ڈیٹ کرا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے