اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے۔

حبیب جالب 24 مارچ 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں پیدا ہوئے، 15 سال کی عمر میں ہی رومانوی شعر کہنے لگے، جالب قیام پاکستان کے بعد کراچی چلے آئے پھر لاہور منتقل ہوگئے، یہی وہ دور تھا جب انہوں نے معاشرتی ناانصافیوں کو قریب سے دیکھا تو مزاحمت اور احتجاج ان کی شاعری کے موضوع بن گئے۔

شاعر حبیب جالب نے ہر دور میں قید و بند کی صعوبتیں اٹھائیں مگر انہیں کوئی حاکم جھکا نہیں سکا، جالب نے فلموں کیلئے بھی مزاحمتی اور رومانوی دونوں طرز کے گیت لکھے اور خوب لکھے۔

حبیب جالب کو عظیم شاعر فیض احمد فیض نے عوامی شاعر قرار دیا، حبیب جالب کی شعری تصانیف میں ’’برگ آوارہ‘‘ ، ’’سر مقتل‘‘ ، ’’عہد ستم‘‘، ’’ذکر بہتے خون کا‘‘، ’’گوشے میں قفس کے‘‘، ’’حرف حق‘‘، ’’اس شہر خرابی‘‘ اور ’’حرف سردار‘‘ نمایاں ہیں۔

ساری زندگی فقیری میں گزارنے والا یہ مرد قلندر شاعر 12 مارچ 1993ء کو 65 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہوا، حبیب جالب کو حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے 16 برس بعد نشان امتیاز کے اعزاز سے نوازا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے