اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 

ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دفاتر اور ہیڈ کوارٹرز کے فیول اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کا بڑا فیصلہ بھی کیا گیا۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران سے دو دن کی تنخواہ کی رضاکارانہ پیشگی طلب کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، 50 فیصد عملے کو فوری طور پر گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ پائیدار اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم چوتھی سہ ماہی کے غیر ای آر ای بجٹ میں بھی 20 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے حکام کو کل 11 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے