اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انرجی بچت پالیسی: ماس ٹرانزٹ سروسز کے اوقات کار کا جائزہ شروع

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) انرجی بچت پالیسی کے تناظر میں پنجاب میں ماس ٹرانزٹ سروسز کے اوقات کار کا جائزہ شروع کر دیا گیا۔

عالمی کشیدگی اور ایندھن کی ممکنہ قلت کے خدشات کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی مختلف شہروں سے مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے، جس میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان کی میٹرو بس سروسز شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے اوقات کار کم کرنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ابتدائی جائزے میں صبح یا رات کے اوقات میں ایک گھنٹہ آپریشن کم کرنے کی گنجائش پر غور کیا جا رہا ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکمل ڈیٹا کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، اگر مسافروں کی طلب میں کمی دیکھی گئی تو اوقات کار میں ردوبدل پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم فی الحال تمام ماس ٹرانزٹ سروسز اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے