اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کفایت شعاری مہم: سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی متوقع

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کفایت شعاری مہم کے تحت اہم فیصلے کرنے جا رہی ہے، توقع ہے کہ سرکاری محکموں کی 70 فیصد گاڑیاں بند رکھی جائیں گی جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی کی دو ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی اور سیکرٹریٹ میں تمام خریداری فوری طور پر بند ہو جائے گی، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کیلئے محدود خریداری کی اجازت ہو گی۔

صوبائی اسمبلی اور کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے اور مختصر شیڈول کے تحت منعقد کئے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ورچوئل یا آن لائن طریقے سے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کی جائے گی اور غیر ضروری لائٹس و برقی آلات بند رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے