اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.70 فیصد ریکارڈ

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.37 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.70 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 11 اشیاء سستی ہوئیں اور 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں چکن، ایل پی جی، کیلے، لہسن، پٹرول اور ڈیزل شامل ہیں، ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 35.48 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر تقریباً 200 روپے مہنگا ہوا، فی درجن کیلے 7 روپے سے زائد اور لہسن ساڑھے 6 روپے تک مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5.16 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ بیف، مٹن، گڑ اور سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب ٹماٹر فی کلو 7 روپے 14 پیسے تک سستے ہوئے جبکہ انڈے فی درجن تقریباً 20 روپے کم ہو گئے، پیاز فی کلو 4 روپے اور آلو فی کلو 1.67 روپے سستے ہوئے، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 54 روپے 53 پیسے تک سستا ہوا جبکہ دال ماش، دال مسور، چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں گزشتہ ہفتے مستحکم رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے