اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال، پاکستان سے آج بھی 84 پروازیں منسوخ

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ اور جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کیلئے مجموعی طور پر 84 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے آج مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کیلئے 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر شہروں کیلئے 18 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بھی دبئی، ابو ظہبی، قطر، کویت اور بحرین جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابو ظہبی جانے والی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی اور شارجہ سے آنے اور جانے والی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دوسری جانب فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ سمیت دیگر مقامات کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں امارات، اتحاد ایئر، گلف ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی، قطر ایئر اور فلائی جناح سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز شامل ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کیلئے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات، قطر، ایران، کویت اور بحرین کی فضائی حدود بند یا محدود ہونے سے 28 فروری سے ہزاروں پاکستانی مختلف ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت دوحہ، دبئی، ابو ظہبی، شارجہ اور بحرین سے محدود پیمانے پر ریلیف پروازوں کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے