اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یومِ شہادت حضرت علیؓ، جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک پلان، 674 وارڈنز تعینات

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے 21 رمضان المبارک، یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کیلئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ضریح جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے 7 پارکنگ مقامات مختص کئے ہیں جن میں ایک موریہ، مستی گھاٹی شیرانوالہ گیٹ، حیدر سائیں، گریٹر اقبال پارک، سلیم ماڈل ہائی سکول، چیمبر لین، برانڈرتھ روڈ اور دہلی دروازہ شامل ہیں۔

مرکزی جلوس کے باعث متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت محدود یا بند رہے گی جبکہ متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے، آزادی فلائی اوور سے ٹریفک کو ریلوے اسٹیشن کی جانب موڑا جائے گا جبکہ مال روڈ اور سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ اور سگیاں کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیلئے 2 ایس پیز، 5 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز اور 674 وارڈنز سمیت لیڈی وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 16 فورک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

سی ٹی او لاہور  نے ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، شہری رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15، ریڈیو ایف ایم 88.6 اور راستہ ایپ کے ذریعے بھی ٹریفک صورتحال سے آگاہی دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے