اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت علیؓ کا یوم شہادت، لاہور سمیت ملک بھر میں جلوس برآمد ، سخت سکیورٹی انتظامات

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(لاہور نیوز) حضرت علیؓ کا یومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، آج لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہو گئے ہیں ۔

لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا ہے۔ جلوس اپنے قدیمی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

یومِ شہادت حضرت علیؓ پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کے لیے چار درجاتی سکیورٹی رکھی گئی ہے۔ جلوس میں شریک ہونے والے عزاداروں کو چار مختلف مقامات سے چیک کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی  جا رہی ہے۔

سیف سٹی کے کیمروں سے بھی جلوس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جلوس سے راستوں سے منسلک تمام گلیاں اور سڑکوں کو خاردار تاروں ، ٹینٹ اور کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اورگلیوں کوکنٹینرر لگا کر بندکردیا گیا۔ مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی ، جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے