اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عالمی کشیدگی کے باعث ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

11 Mar 2026
11 Mar 2026

(ویب ڈیسک) عالمی کشیدگی کی صورتحال کے باعث ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ادویات کی عالمی سپلائی میں ممکنہ تعطل کے پیش نظر ڈریپ نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق فارما کمپنیوں کو خام مال کے ایک ہی سپلائر پر انحصار کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈریپ کا کہنا تھا کہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ مواد کے متعدد ذرائع اختیار کئے جائیں۔

ایڈوائزری میں فارما کمپنیوں کو خام مال اور تیار ادویات کا مناسب سٹاک رکھنے ، شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع حالات سے نمٹنے کیلئے اضافی ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کمپنیوں کو سپلائی کے ممکنہ خطرات کا باقاعدہ جائزہ لینے اور متبادل منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

ڈریپ کے مطابق مصنوعات کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ اور مستقبل کی طلب کا درست اندازہ لگایا جائے، ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور مصنوعی قلت سے بچاؤ کیلئے موثر نگرانی ہو گی۔

ایڈوائزری میں سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی جاری رکھنے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے