اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی: حج فلائٹ شیڈول کی تیاری روک دی گئی

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹ کے شیڈول کی تیاری عارضی طور پر روک دی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، تاہم شیڈول کی تیاری حالات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول میں ممکنہ تاخیر کے باوجود حاجیوں کیلئے ویزوں کے اجراء کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ عمل دن رات جاری ہے، دو تہائی عازمین کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کے ویزوں کے اجراء کا کام ہفتے اور اتوار کے روز بھی جاری رہا۔

اس سلسلے میں وزارت کے ملازمین کی ہفتے اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج شیڈول کی تیاری تیزی سے جاری ہے اور قوی امکان ہے کہ عید الفطر سے قبل حج شیڈول جاری کر دیا جائے گا، اس شیڈول میں فلائٹ شیڈول، بلڈنگ بکنگ، روم ایلوکیشن اور دیگر انتظامات شامل ہوں گے اور عازمین کو وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہو گا۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ عازمین کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع ہو گا اور تربیت کیلئے مواد اور شیڈول پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے