اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔

یونین کونسلز 4 ہزار 15 سے بڑھا کر 6 ہزار 577 کر دی گئیں، لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دیہی یونین کونسلوں کی تعداد 4056، اربن کونسلوں کی تعداد 2514 ہو گئی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز ہوں گی۔

راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور بہاولنگر میں ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز ہونگی، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 33 کر دی گئی، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد جو 182 تھی اب 220 ہو گئی۔

لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا، ماڈل ٹاؤن 77 یونین کونسلز، شالیمار 72، لاہور سٹی 69 یونین کونسلز،  ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی 52 یوسیز پر مشتمل ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر 40، علامہ اقبال 37، رائے ونڈ 32 یو سیز پر مشتمل ہو گا، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر 29  واہگہ 25 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے