اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی، 31 ہزار لٹر چربی سے تیار آئل تلف

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مانگا منڈی کے علاقے میں ایک خفیہ یونٹ پر چھاپہ مار کر بڑی کارروائی کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 31 ہزار لٹر چربی سے تیار آئل اور 2500 کلو چربی و آلائشیں تلف کر دیں جبکہ 11 کڑاہے بھی ضبط کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم رہائشی علاقے میں چھپ کر جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کر رہے تھے، یونٹ کے پاس نہ لائسنس موجود تھا اور نہ ہی آئل کا ریکارڈ رکھا گیا تھا، جعلسازی کے اس مکروہ دھندے پر ملزم کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آلائشوں سے تیار ہونے والا آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے کوکنگ آئل تیار کرنا سنگین جرم ہے، ویجیلنس ٹیموں کو تیار آئل کی سپلائی چین کی تحقیقات کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

انہوں  نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہری ملاوٹ مافیا کے خلاف اطلاع دینے کیلئے فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے