اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا مون سون سے پہلے نکاسیٔ آب منصوبے مکمل کرنے کا حکم

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اور مثالی گاؤں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کا تصویری جائزہ لیتے ہوئے مون سون سے قبل نکاسیٔ آب کے منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پانی کی کمی، بروقت نکاسیٔ آب اور زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے 358 زیر زمین ذخیرہ آب ٹینک تعمیر کیے جائیں گے جبکہ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے 34 بڑے زیر زمین ٹینک بنائے جائیں گے۔ ان ٹینکوں کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کے لیے ری چارج کنویں بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 6100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور سیوریج نظام بنایا جائے گا جبکہ نکاسیٔ آب کی بہتری کے لیے 61 ڈسپوزل سٹیشن بحال اور 56 نئے ڈسپوزل سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ صوبے میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائے جائیں گے اور مختلف شہروں میں 3498 کلومیٹر سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں 14679 مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی جبکہ گلیوں اور راستوں پر 33 ملین مربع فٹ ٹف ٹائل بچھائی جائیں گی۔ نکاسیٔ آب اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 526 جدید مشینیں اور ٹریکٹر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جبکہ جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی میں بھی جلد منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں مثالی گاؤں منصوبے کے تحت 485 دیہات میں 59 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں 200 دیہات میں منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ گندے پانی کے تالابوں کی صفائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے پانی کو زرعی آب پاشی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے اور دیہات میں ترجیحی بنیادوں پر پختہ گلیاں تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں وہ کام نہیں ہوئے جو آج پنجاب میں کیے جا رہے ہیں، آئندہ پانچ سال میں صوبہ پنجاب ایک جدید اور خوبصورت شکل میں نظر آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے