اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کی مارکیٹ میں سپلائی ہونے والے مختلف گھی برانڈز کے سیمپل فیل

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) گھی اور خوردنی آئل کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیگر صوبوں سے پنجاب آنے والے متعدد گھی برانڈز کے سیمپلز فیل پائے گئے ہیں، سال 2025 کے دوران خوردنی آئل کے 271 سیمپل لئے گئے جن میں سے 221 پاس جبکہ 32 فیل قرار پائے، جبکہ 16 برانڈز غلط لیبلنگ کے مرتکب نکلے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال گھی ملز، یونٹس، ہول سیلرز اور ریٹیلرز سمیت 1 لاکھ 45 ہزار 736 مقامات کی چیکنگ کی گئی، خلاف ورزیوں پر 26 ہزار 284 افراد کو مجموعی طور پر 45 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 112 مقدمات درج کئے گئے۔

کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 58 ہزار 993 کلو یا لٹر ناقص گھی اور آئل تلف کیا گیا، سرحدی چیکنگ میں 107 سیمپلز ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 کوالٹی اور 19 سیفٹی معیار پر فیل قرار پائے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل کے معیار کی بہتری کیلئے قومی سطح پر بین الصوبائی ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی ہے اور غیر محفوظ گھی و آئل کے خاتمے کیلئے سخت مانیٹرنگ اور قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے